30 اگست 2014 - 18:41
غزہ میں 50 روزہ جنگ کے دوران ایک لاکھ افراد بے گھر ہوئے

فلسطینی ذرائع نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پچاس روزہ جنگ کے دوران فلسطینی گھرانوں کے خلاف مظالم کئے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایسنا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کا غزہ پر پچاس روزہ جنگ میں  ایک لاکھ سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں. کس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے فوجیوں نے  غزہ پر آٹھ ہزار دوسودس مرتبہ حملے کئے ہیں اور اور ان حملوں میں سمندر سے جنگی جہازوں کے ذریعہ پندرہ ہزار سات سو چھتیس گولے اور چھتیس ہزار سات سو اٹھارے گولے توپخانوں کے ذریعہ  غزہ کی طرف پھینکےگئے ہیں. اسی  طرح اسرائیل کے جنگی طیاروں نے سترہ ہزار ایک سو بتیس گھروں کو اپنے حملوں کانشانہ بنایا ہے جن میں سے دوہزار چارسو پینسٹھ گھر مکمل طورپر تباہ ہوگئے ہیں اور جنگ کے آخری دنوں میں غزہ میں تین بڑے  رہائشی ٹاوروں کو اور 171 مساجد کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ۔اسرائیل کے فوجیوں نے غزہ کے  اڑتالیس خیراتی اداروں پر بھی حملہ کرکے تباہ کردیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲